منڈیا:6؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)منڈیاضلع کا مائی شوگر کارخانہ سرکاری تحویل میں ہی دوبارشروع کرنےکا مطالبہ لےکر رعیت سنگھ کے عہدیداران نے ریاستی وزیرآر اشوک کی کار کو شری رنگا پٹنم کی رنگناتھ سوامی مندر کےقریب روک کر احتجا ج کیا۔
ریاستی وزیر آر اشوک کورونا سےہلاک ہونےو الوں کو امداد پہنچانے منڈیا ضلع ، شری رنگاپٹنم کے گوسائے گھاٹ کے دورے پر تھے۔ واپسی میں وہ رنگناتھ مندر پہنچ کر نکلنے لگے تو کسانوں نے احتجاج کرتےہوئے اپنی سخت ناراضگی اور برہمی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کسانوں نے مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کو واپس لینے پر زور دیتےہوئے اپنی خفگی جتائی۔ وزیر اشوک کی کار کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کی گئی لیکن وزیر اشوک نے کار سے اترکر کسانوں کا میمورنڈم وصول کیا۔